اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

جج ویڈیو اسکینڈل شریف خاندان کو مروائے گا

لاہور میںوزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، بیورو کریسی کی وجہ سے کام میں مشکلات ہیں، بیورو کریٹس کام نہیں کررہے اور ڈرے ہوئے ہیں، وزیراعظم کو بھی بتا چکا ہوں کہ بیوروکریٹس کام نہیں کررہے اور ہینڈز اپ کرچکے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کےلئے یہ سارے کام کرتے رہے ہیں، لیکن عمران خان کی حکومت میں نہیں کررہے۔
شیخ رشیدااحمد نے کہا کہ مریم نواز نے ساری مصیبت اپنے سر مول لی اور سارے خاندان کی سیاست کو تباہ و برباد کردیا، جج ویڈیو اسکینڈل شریف خاندان کو مروائے گا، شہباز شریف سمجھدار اور میری پارٹی کا آدمی ہے لیکن وہ پھنس گئے ہیں، ایک طرف ان کا خون اور دوسری طرف سیاست ہے، لیکن وہ نہ ہی خون اور نہ ہی سیاست کو بچاسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا زوردار مقدمہ لڑا، کوئی شملہ نہ واجپائی معاہدہ رہا ہے، بھارت سے مذاکرات کے سارے دروازے بند ہوچکے، اب عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے۔