اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دے گا

پاکستان کی جانب سے زیرحراست بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت آج قونصلر رسائی دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ بھارتی جاسوس کو ویانا کنونشن کے تحت 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی قوانین کے تحت رسائی دی جائے گی۔ ٹوئٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ ’کلبھوشن یادیوکو 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی‘۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ ’ پاکستان میں دہشت گردی، جاسوسی اور سبوتاژ کرنے پر کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہی رہے گا‘۔  واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔ عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا پاکستانی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ اور حوالگی کی بھارتی استدعا بھی مسترد کردی تھی جبکہ حسین مبارک پٹیل کے نام سے کلبھوشن کے دوسرے پاسپورٹ کو بھی اصلی قرار دیا تھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے۔