اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمشتاق سکھیرا کوبطوروفاقی ٹیکس محتسب بحال کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بحال کردیا۔حکومت نے 13 جون کو مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں برطرف کردیا تھا۔ مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔