اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایران کیجانب سےحراست میں لیے گئے برطانوی ٹینکر کو چھوڑنے کا اعلان

ایران کے میری ٹائم حکام نے کہاہے کہ برطانیہ کے پرچم بردار ٹینکر اسٹینا امپرو کو بہت جلد چھوڑ دیا جائے گا، ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے انیس جولائی کو اس ٹینکر کو پکڑ لیا تھا اور تب سے اسے یرغمال بنا رکھا تھا۔
قبل ازیں اسٹینا امپرو کی مالک سویڈش فرم کے چیف ایگزیکٹو ایرک ہینل نے بتایا تھا کہ انھیں جہاز کو چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ جہاز کو چھوڑنے کے لیے سیاسی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے اس اطلاع کی تصدیق اور کہا کہ اس کو بہت جلد چھوڑ دیا جائے گا لیکن اس کا حقیقی وقت نہیں بتایا کہ اس کو کب برطانوی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔پاسداران انقلاب نے اسٹینا امپرو کو آبنائے ہُرمز کے نزدیک جہاز رانی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں قبضے میں لیا تھا لیکن انھوں نے یہ کارروائی جبل الطارق میں اس سے دو ہفتے قبل ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو پکڑنے کے ردعمل میں کی تھی۔