اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں تھا
۔بھمبر اور میرپور میں زلزلےسےعمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعددافراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے ہیں جس کے باعث آمد و رفت منقطع ہوگئی ہے۔
لاہور میں شدید ترین زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ، جھنگ، سرگودھا، سمندری، چنیوٹ، جنڈیالہ شیر خان، ٹوبھہ،گوجرخان، اٹک، اوکاڑہ، رائیونڈ، خوشاب، جڑانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ادھر خیبر پختون خوا میں بھی پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی ، بونیر ، سوات ، دیر ، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب اور دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔