اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مریم نواز کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روزکیلئے جیل بھیج دیا گیا

لاہور کی احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے خلاف چودھری ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تو دونوں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز اور یوسف عباس پر نواز شریف کی منی لانڈرنگ میں معاونت کرنے کا الزام لگایا گیا مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ملزمان کو ذہنی اذیت دی جاتی ہے، گزشتہ 7 روز میں ملزمہ سے تفتیش ہی نہیں کی گئی۔
احتساب عدالت لاہورنےمریم نواز اور یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے 9 اکتوبرتک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔