اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں اور قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کشمیریوں کو حوصلہ بلند رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ قربانیاں دے رہے ہیں اور قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔
سیدعلی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جلد آزادی ملنے کا پختہ یقین ہے، کشمیری اپنی شناخت، مذہب اور عزت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنے عظیم تر مقصد آزادی کے حصول کے لیے وادی کشمیر، جموں اور لداخ کے رہنے والے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہوجائیں۔
بزرگ حریت رہنما نے کشمیری پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے تلقین کی کہ اپنی ماؤں، بہنوں کی عزت اور بھائیوں کی حفاظت کی خاطر بھارتی فوج کے ساتھ تعاون نہ کریں، دھرتی کے بیٹے ہونے کا ثبوت دیں اور ہندوتوا کے پرچاریوں کو ناکام بنا دیں۔