اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین کا 70 واں قومی دن ، فوجی پریڈاورعسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ

چین میں آج یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری پریڈ کی جارہی ہے، جس میں 15 ہزار اہلکار، 160 سے زائد ایئر کرافٹ500 سے زائد جنگی سامان شامل۔

قومی دن کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تیانمن اسکوائر کے ارد گرد کی سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر میں ڈرون کے ساتھ کبوتر اور پتنگیں اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی۔
چینی حکام کی خواہش ہے کہ اس بار شاندار فوجی پریڈ کو پورا چین اپنے ٹی وی سیٹ پر دیکھے اور اس کے لیے انتہائی غریب گھرانوں میں 6 لاکھ سے زائد ٹی وی تقسیم کیے گئے۔
واضح رہے کہ بیجنگ میں گزشتہ ماہ سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پریڈ کی ریہرسل جاری تھی۔
ایک پریڈ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو دوسری طرف حکومت کو یہ احساس ہوا کہ اگر اس منظر سے خود چینی عوام محروم رہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔اسی بنا پر مختلف حکومتی محکموں نے چین میں مقامی طور پر بنے 32 انچ ایل ای ڈی ڈسپلے غریب گھرانوں میں تقسیم کرنا شروع کردیئے ہیں۔