اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہمارے نبیﷺ ہم سب کے لئے مثال ہیں

وزیراعظم عمران خان کا باباگرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی آرہی ہیں وہ بھی اس یونیورسٹی میں ہوگی، ہردرگاہ کے پاس اوقاف کی زمین پر یونیورسٹیز اور اسپتال بنائے جائیں، اللہ عزت اس کو دیتا ہے جو انسانیت کی خدمت کرتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آپ نے یونیورسٹی کے قیام سے گرونانک کو خراج عقیدت پیش کیا، دنیا کی تاریخ میں کسی معاشرے نے تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کی، ایک وقت تھا جب ہم تعلیم میں سب سے آگے تھے، ماضی میں ملک کے سربراہوں نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طبقاتی قانون ہے، امیروں اور غریبوں کیلئے الگ الگ، طبقاتی نظام کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی برکت ہم پر نہیں آتی، مدینہ کی ریاست پہلے دن یا پہلے سال نہیں بنی، یہ ایک جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام پر ایلیٹ کا ٹیک اوور ہے، اس طرح آگے نہیں بڑھ سکتے، سب انسان اللہ کی مخلوق ہیں اور اللہ ہم سب کا ہے، قانون کے سامنے سب برابرہیں، ریاست سب کیلئے ایک ہے، چاہتے ہیں طبقاتی نظام ختم کریں، دو نہیں ایک ریاست ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی ﷺکہتے تھے میری بیٹی بھی جرم کرے تو اسے بھی سزا دو، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی، کہا جاتا ہے بھارت کشمیر میں مظالم کررہا اور آپ کرتارپور کھول رہے ہیں، کرتارپورسکھ برادری کا مدینہ اور ننکانہ صاحب ان کا مکہ ہے۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہردرگاہ کے پاس اوقاف کی زمین پریونیورسٹیز اور اسپتال بنائے جائیں، اللہ عزت اس کو دیتا ہے جو انسانیت کی خدمت کرتاہے، تاریخ کسی امیر انسان کو یاد نہیں کرتی اسکے بچے بھی بھول جاتے ہیں، دنیا انھیں یاد کرتی ہے جو انسانوں کی خدمت کرتے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺ ہم سب کے لئے مثال ہیں، مدینہ جائیں تو معلوم ہوگا لوگ نبیﷺ سے کتنا عشق کرتے ہیں، مدرسے کے بچوں کو دین کے علاوہ دنیاوی تعلیم بھی فراہم کریں گے۔