اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی مارا گیا ہے، اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔انہوں نے کہا کہ ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے، البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔امریکی صدر نے شام میں کامیاب آپریشن پر روس، ترکی اور شام کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ آج امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا۔