اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی درخواست مسترد

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین کمپنی ریفرنس پر حکم سنایا۔ عدالت نے ریفرنس نیب قانون کے مطابق قرار دیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف درخواست بھی مسترد کر دی۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کا ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست واپس نہیں لی جا سکتی، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، ایک ماہ فرد جرم موخر کروا کے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے۔ جج احتساب عدالت نے کہا عدالت آصف زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پارک لین نیب کا کیس ہی بنتا ہے اور پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔