اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پہلا نشان حیدر پانے والے، میجر محمد طفیل کا 62 واں یوم شہادت

مادرِ وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدر پانے والے میجر محمد طفیل کا  62 واں یوم شہادت ۔
جرات و بہادری کی عظیم مثال، میجر محمد طفیل کی تعیناتی جون 1958ء میں ایسٹ پاکستان رائفلز میں ہوئی، اگست 1958ء کو انہیں لکشمی پور کے علاقے میں دشمن کے خلاف کارروائی کا حکم ملا۔ میجر طفیل محمد نے دشمن کی چوکی پر حملہ کیا جہاں انہیں دشمن کی طرف سے برستی گولیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل آگے بڑھتے رہے اور ایک دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنا دیا۔ مادر وطن کا یہ جری بیٹا دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا اور جام شہادت نوش کیا۔