اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی سائبر حملہ ناکام بنا دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگالیا، دشمن نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی، بھارتی خفیہ ادارے دھوکہ دہی سے پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک فوج نے ان سائبرحملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں جبکہ سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں کو حملوں کے نقصان کا پتہ لگانے اور سائبرسیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کردی ہیں۔