اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا ،جس کے دوران جے ایف17 بی طیارے کے آپریشنل ٹریننگ مشن میں بھی حصہ لیا۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ملک میں تیار کردہ ڈبل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 ڈوئل سیٹ، بلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت برقراررکھنے میں معاون ثابت ہو گی، پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے۔
ایئر چیف نے کہا کہ بہادرسپوتوں کے وارثوں نےگزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں شاندار پیشہ وارانہ اہلیت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ، بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کے تحفظ اور ملکی خودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔