اسکاٹ لینڈ: ٹرین حادثے میں 3 ہلاک ،متعدد زخمی

اسکاٹ لینڈ میں ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شدید سیلاب سے متاثرہ کاؤنٹی آبرڈین شائر میں آج صبح ایک ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔ پی اے نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں حادثے کی وجہ مٹی کے تودہ گرنا بتایا جارہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور بھی حادثے میں ہونے والی تین ہلاکتوں میں شامل ہے۔ حادثہ کے شکار چھ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسے ایک ’انتہائی سنگین واقعہ‘ قرار دیا ہے۔