اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم حمزہ یوسف کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان

اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتماد کا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت موجود ہے۔

عید الضحیٰ 2024: مویشی منڈی 10 مئی سے لگے گی

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسر ووٹ کاسٹ کرے گا، روایتی طور پر پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے، انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔