اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

پاک فوج کے سپہ سالار کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر ریاض کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد اور کمانڈر جوائنٹ فورس لیفٹیننٹ جنرل (اسٹاف) فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔