اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری پوری زندگی جدوجہد میں گزری، 9 سال کا تھا جب سے جدوجہد کر رہا ہوں، سیاست کینسراسپتال سے بڑی جدوجہد ہے، ’’ٹو پارٹی‘‘ سسٹم میں تیسری پارٹی کو منوانا بہت مشکل کام تھا، کوشش کی جائے تو اونچ نیچ سے خوف نہیں آتا، برے وقت سے لوگ گھبرا جاتے ہیں، اصغرخان نے زبردست پارٹی بنائی تاہم برے وقت میں ناکام ہوگئے۔
عمران خان نے کہا کہ چینی کے ذخیرہ اندوز پیسہ بنا رہے ہیں، چینی کی قیمتیں مصنوعی طریقے سے اوپر نیچے کی جاتی ہیں، ملک میں ہر جگہ کارٹل بنے ہیں، شوگر کمیشن رپورٹ کی فرانزک انکوائری ہوئی تو فرنٹ مین بروکرز نکلے، یہ بہت طاقتور لوگ ہیں، پکڑے جائیں تو بلیک میل کرتے ہیں اور متحد ہو کر دباؤ ڈالتے ہیں، کمیشن رپورٹ پر شوگر ملز ایسوسی ایشن حکم امتناع لے آئی اور واجد ضیا کو لیٹر میں دھمکیاں دی گئیں۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر انہوںنے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتے، اس بارے میں ہمارا موقف بالکل واضح ہے ، قائد اعظم نے کہا تھا کہ فلسطینی باشندوں کو ان کا حق ملے تب ہی اسرائیل کو تسلیم کریں گے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا کیوں کہ فلسطین کے معاملے پر ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب سے خراب تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی کسی بھی معاملے میں سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہمارا مستقبل چین کے ساتھ ہے اور ہمیں فخر ہے چین ہر فورم پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے ہر اچھے و برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، خوشی کی بات ہے کہ وہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی قوم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ چین کو بھی پاکستان کی ضرورت ہے کورونا وائرس کے سبب چینی صدر کا مئی میں دورہ ملتوی ہوا اب وہ سردیوں کے موسم میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔