اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مالی میں فوجی بغاوت، صدر مستعفی، حکومت ختم

افریقی ملک مالی میں مبینہ فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر کیتا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ملکی حکومت اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے ایک مختصر خطاب میں بوبکر کیتا نے کہا کہ وہ اپنے اس اقدام کے ذریعے ملک کو خونریزی سے بچانا چاہتے ہیں۔ ان کے اس اعلان سے چند گھنٹے قبل دارالحکومت بماکو میں باغی فوجیوں نے صدر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا تھا۔ بماکو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مالی میں فوج اقتدار پر قابض ہو چکی ہے۔ صدر کیتا پر ان کے ناقدین کی طرف سے یہ کہہ کر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ ملک میں شدت پسند مسلمانوں کی دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام رہے تھے۔