اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امن قائم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتے جب تک اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امن معاہدے پر دستخط نہیں کر دیتا۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا یہ بیان سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے سے متعلق پہلا باضابطہ ردِعمل ہے۔
اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مسئلہ فلسطین کے حل تک ایسے کسی بھی معاہدے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن وزیرِ خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر تنقید کی۔
شہزادہ فیصل نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ غرب اردن کے علاقوں کے اسرائیل میں انضمام اور وہاں آبادکاری کی یکطرفہ پالیسیاں دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ اور ناجائز ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تعلقات قائم کرنے کی شرط یہ ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کیا جائے‘ اور ایک مرتبہ ایسا ہوجائے تو پھر دیگر تمام چیزیں ممکن ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا خلیجی ملک بنا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ امن معاہدہ امریکہ کی ثالثی کے ذریعے ہوا ہے اور صدر ٹرمپ نے ہی سب سے پہلے ٹویٹ کر کے اس کا اعلان کیا تھا۔