اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

متنازعہ چارلی ایبدو میں متنازعہ خاکوں کی پھراشاعت

فرانس کے طنز ومزاح کے میگزین چارلی ایبدو نے پیغمبر اسلام کے وہ متنازعہ خاکے دوبارہ شائع کردیے ہیں جن کی وجہ سے اس کے دفتر پر پانچ سال پہلے حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں متنازعہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ بھی شامل تھا۔ متنازعہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب اس حملے میں ملوث دو حملہ آوروں اور ان کے ایک درجن سے زائد مبینہ سہولت کاروں کے خلاف بدھ کو مقدمے کا آغاز ہو رہا ہے۔ چارلی ایبدو میگزین کی انتظامیہ کا کہنا ہے خاکے شائع کرنے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ خوف اور دہشت کے آگے ’کبھی ہار نہیں مانیں گے‘۔