کراچی کی روشنیاں کبھی مدہم نہیں ہونے دینگے

شہباز شریف نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت سندھ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے آئے ہیں، ان خاندانوں سے تعزیت کرنے آئے ہیں جن کے اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے، بارش کے باعث اربوں روپے کے اثاثے تباہ ہوگئے، کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اس وقت سیاست نہیں کرنی، عمران خان کراچی آکر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھیں، وفاقی حکومت کو بھرپور ترقیاتی کام شروع کرنے چاہئیں، K-4 کیلئے وفاق نے کیا کیا ؟۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بارشوں سے ڈوبے شہر قائد پر سیاست نہیں کرنا چاہئے، وفاق بتائے سندھ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کہاں ہیں، کراچی کی روشنیوں کو کسی صورت مدہم نہیں ہونے دینگے، حکومت کے جو سکینڈل ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔