اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں،ہمارے لوگ کیوں نہیں

وزیر اعظم عمران خان کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا انسان کا کام کوشش کرنا ہے، کامیابی اللہ کی ذات دیتی ہے، کمیونزم قوموں کیلئے تباہی ہے، یہ تاثر کہ مغرب ہی ترقی کر سکتا ہے ہم نہیں، غلط ہے، انگریز کی غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں، انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں، پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ اور ترقی بھی ممکن ہے، بگ ڈیٹا، مصنوعی انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کر کے ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا، ہم نے پہلا سال معیشت کو بہتر کرنے میں گزارا اور دوسرا کورونا سے نمٹنے میں، ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی۔
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا، یونیورسٹی میں فوڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بھی خصوصی کورسز ہونگے۔