اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مالی سال 2018،ارکان پارلیمان کی ٹیکس تفصیلات جاری، شاہدخاقان عباسی سرفہرست

مالی سال 2018 کے دوران ارکان پارلیمان کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کردی گئی جن کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سرفہرست رہے جنہوں نے 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کیا۔
شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 595 روپے، ریاض فتیانہ نے 11 ہزار روپے ٹیکس دیا، فرخ حبیب نے ایک لاکھ 83 ہزار 727 روپے ٹیکس دیا۔
رانا ثناء اللہ نے 13 لاکھ 88 ہزار 275 روپے، حماد اظہرنے 5 کروڑ 94 لاکھ 42 ہزار 700 روپے، اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے اور شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزار 11 روپے ٹیکس دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 1 لاکھ 83 ہزار 9سو روپے، نور عالم خان نے 30 ہزار 458، عمرایوب نے 2 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار 517، بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے، آصف علی زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار 455 روپے اور حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس ادا کیا۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔