اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹرمپ کو بھیجا جانے والا زہرکاپیکٹ پکڑا گیا

سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم مقام اور شخص کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ایک مشکوک پیکٹ کو قبضے میں لیا ہے جس میں ‘ریسین’ نامی زہر کی تصدیق ہوگئی ہے۔
امریکی عہدیداروں نے ’’سی این این‘‘ کو مزید بتایا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس زہریلے مواد ’’ریسین‘‘ سے بھرے پیکٹ سے متعلق تفتیش کر رہی ہیں۔ پیکٹ کے لیب ٹیسٹ سے بھی زہریلے مادے ریسین کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں تفتیش کاروں کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پارسل کینیڈا سے بھیجا گیا تھا تاہم کینیڈا کی پولیس نے ٹرمپ کو لکھے گئے خط اور پارسل کے معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاؤڈر یا دانے دار دھوئیں کی شکل والا زہریلا مرکب ’’ریسین‘‘ ایک انتہائی زہریلا مرکب ہے جو پہلے بھی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔ اگر اسے نگل لیاجائے تو خون کی الٹیاں شروع ہوجاتی ہیں اور اہم اعضا جیسے جگر، تلّی اور گردے ناکارہ ہوجانے سے موت واقع ہوجاتی ہے۔