اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوج کا کسی بھی سیاسی عمل سے کوئی تعلق نہیں

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماؤں سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر اصرار کیا۔
عسکری قیادت کا کہنا تھا ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، اس حوالے سے یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔
عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر تیز تر اور موثر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں۔