اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت اقوام متحدہ کےفیصلوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے

اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی میں ہائی لیول میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔ انہوں نے ادارے کیلئے پاکستان کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی ایک تاریخی موقع ہے، برتری کے غلط نظریات کی راکھ سے اقوام متحدہ کی امید نے جنم لیا، آج یو این کے بنیادی اصولوں کی طرف پلٹ کر دیکھنے کا دن ہے، یہ باوقار انداز میں خود احتسابی کا موقع بھی ہے، ضروری تقاضا ہے کہ آنے والی نسلوں کو جنگ کے عفریت سے بچایا جائے۔
شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام استصواب رائے کے منتظر ہیں، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔