اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کورونا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سکولوں کی انسپکشن کی گئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، سندھ نے تعلیمی اداروں سے متعلق مزید ایک ہفتہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وبا میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کئی سکول بند کئے۔
دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، چھٹی تا آٹھویں سکولز کھل گئے، سکولوں میں بچوں کی حاضری بھرپور نظر آئی، سکولوں میں ایس او پیز پر عملد رآمد بھی نظر آیا۔
اسلام آباد میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی چھٹی جماعت سے آٹھویں تک تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے، بچے خوشی خوشی سکو ل پہنچے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا۔