اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لفتھانزا ائیر لائن کو کورونا کا شدید دھچکا

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کو کورونا وائرس کی وبا کا شدید دھچکا۔ مسافروں کی تعداد میں کمی اور فضائی سفر کی پابندیوں کی وجہ سے اب اور بھی زیادہ بچت کرنا ہو گی۔ کمپنی نے بتایا کہ اب اسے اپنے اور زیادہ کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کرنا پڑے گا۔ اب تک کہا جا رہا تھا کہ اس ایئر لائن کے بائیس ہزار کل وقت ملازمین اپنے روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔ پہلے بتایا گیا تھا کہ یہ ایئر لائن اپنی ایئر فلیٹ میں سو ہوائی جہازوں کی کمی کر دے گی۔ اب کہا گیا ہے کہ بہت برے کاروباری حالات کے باعث لفتھانزا اپنے ایک سو پچاس مسافر طیارے مستقل طور پر گراؤنڈ کر دے گی۔