اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخ رشید نے آپوزیشن کو گندے انڈے قرار دے دیا

اسلام آباد(آن لائن)راولپنڈی میں یوم کشمیر کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے آپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح گرے گی اور پیپلز پارٹی کی تجوری ہائیٹس کی طرح ۔وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ آپوزیشن کی جانب سے 4 ماہ سے کہا جا رہا ہے کہ عمران خان جا رہا ہے، لیکن فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں سے مدد لینے پہنچ گئے ۔آپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سارے گندے انڈے اکٹھے ہو کر اسلام آباد آو ہم ایک ٹھوکر میں مار دیں گے۔شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ ان کو وزرات محنت کی وجہ سے ملی ہے وقت آیا تو اڈیالہ جیل جانا مناسب سمجھوں گا ملک سے کبھی باہر نہیں بھاگوں گا وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں جوش اور ولولے سے منایا جارہا ہے، لال حویلی کا رشتہ سری نگر کے کال چوک سے ثابت کروں گا۔