بابر اعظم کے 90 رنز رائیگاں ،شکست کی وجہ بتا دی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز کو کل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں پشاور زلمی کے ہاتھوں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم 90 رنز کی ناٹ اوٹ ایننگ کھیلنے کے باوجود بھی کراچی کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری اوورز میں پچ کافی سلو تھی جس کے باعث گیند بیٹ پر نہیں آ رہی تھی جس سے باولرز کو مدد ملی اور بڑے شارٹس نہیں لگ پائے ۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے آغاز میں کوئی بڑی شراکت داری نہیں بن پائی جس کی وجہ سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں پائے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے میچز میں اس حوالے سے غور کریں گے تاکہ پہلے مرحلے کے باقی میچز میں کراچی کو کامیابی دلوائی جا سکے