اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کر دی گئی

نئی دلی (آن لائن )1929میں پیدا ہونے والی 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں۔بھارت کی بلبل کہلانے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے صرف 13 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا اور اپنا پہلا گانا 1942 میں ریکارڈ کرایا۔سات دہائیوں پر مشتمل طویل کیرئیر کے دوران لتا منگیشکر نے مختلف زبانوں میں 30 ہزار گانے گائے، لتا اک پیار کا نغمہ ہے اور دیدی تیرا دیور دیوانہ سمیت درجنوں مقبول ترین گانے گائے۔بھارتی حکومت کی جانب سے لتا منگیشکر کو 1969 میں بدما بھشن (تیسرا بڑا سول ایوارڈ)، 1999 میں پدما ویبھشن (دوسرا بڑا سول ایوارڈ) اور 2001 میں سب سے بڑے سول ایوارڈ بھارت رتنا سے نوازا گیا۔ انھوں نے 6 فروری کو صبح 8:12 بجے آخری سانس لی۔ لیجنڈ گلوکارہ کی صحت ہفتے کے روز بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔ جنوری کے اوائل میں انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد اسے نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی۔ لتا منگیشکر میں ہلکی علامات تھیں اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔لتا منگیشکر کاوفات کے روز ہی سرکاری سطع پر رسومات ادا کیے جانے بعد انتم سنسکار کر دیا گیا تھا ۔