اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہائی کورٹ نے سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوروں کے متعلق درخواست نپٹا دی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نےسعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوریں اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کے حوالے نہ کرنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے سعودی وزارت زراعت کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق سعودی سفارت خانے سے کرانے کی ہدائت کی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبداللہ العفیفی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ڈائریکٹر جنرل وزارت خوراک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کھجوروں کے ساتھ جو سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا ہے اس کی سعودی سفارتخانہ تصدیق کر دے ہم کھجوریں متعلقہ فرد کے حوالے کر دیں گے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔