اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم، ایس ایم ایس کے ذریعے بھی شکایت کی جا سکے گی

لاہور(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کا عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے تمام اضلاع و تحصیلوں کے مختلف تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کا قیام ،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی زیرنگرانی عوامی شکایات کے ازالہ کے فرنٹ ڈیسک قائم کردیا گیا ،پولیس گردی کے شکار افراد فرنٹ ڈیسک پر اپنی شکایات درج کرسکیں گے،کسی پولیس افسر نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیری حربے اختیار کئے،انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی،کسی بے گنا شہری کو بلاجواز گرفتار کیا،کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا،کیس کی تفتیش غلط خطوط پر کی،درست درخواست پر ایف آئی آر کے اندراج سے انکار کیا،یا کسی بھی جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کیا،شہریوں کے جائز کام میں تاخیر کی تو فرنٹ ڈیسک پر اسکے خلاف شکائت درج کرائی جاسکے گی،جس پر فوری عمل درآمد ہوگا،اس ضمن میں کوئی بھی شہری بذریعہ ایس ایم ایس جو کہ 8787 پر بھیجا جاسکتا ہے، کے ذریعے بھی شکایت درج کروا سکتا ہے