انتیس ہزار پاکستانی پاسپورٹ منسوخ : تفصیلات تمام ائیرپورٹس پر بھجوا دی گئیں

اسلام آباد(نیوز الرٹ رپورٹ)امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے انتیس ہزار پاسپورٹ منسوخ کردئیے ہیں، پاسپورٹس منسوخ کرنے کی سفارش نادرا کی جانب سے کی گئی تھی ، ذرائع کے طابق منسوخ کئے جانے والے پاسپورٹس کی تفصیلات تمام ائیرپورٹس پربھی بھیج دیگئیں ہیں۔ انتیس ہزار پاپسورٹس کے حامل افراد کا ڈیٹا مشکوک تھااور غیر پاکستانی تھے ، یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی چوبیس ہزار پاسپورٹس منسوخ کئے گئے تھے