اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عید سے قبل ضمانت:حامد سعید کاظمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی حج کرپشن کیس میں سزا کی معطلی اور عید سے قبل ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے موکل کو سپروائزری کردار کی وجہ سے سزا سنائی گئی،یہ اسی طرح ہے کہ سیکرٹریٹ کے کسی کلرک کی کرپشن پر وزیراعظم کو پکڑ لیا جائے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر محمد اظہر چودھری نے کہا کہ حامد سعید کاظمی حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب گئے اور فرنٹ میں احمد فیض کی مدد سے بغیر واش روم زیر تعمیر عمارتوں کی منظوری دی۔عمارتیں زائد کرائے پر حاصل کر نے سے قومی خزانے کو 1 ارب 8 کروڑ 88 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا