اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ریکارڈ ہائی کورٹ کے پاس ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس کی کاروائی ملتوی کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ممبئی حملہ سازش کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث ٹرائل تعطل کا شکار ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام کے چھٹی پر ہونے کے باعث سید کوثر عباس زیدی نے بطور ڈیوٹی جج ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی تاہم الفوز نامی کشتی کے معاملے کے باعث مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الفوز کشتی کے معائنہ کے لیے کمیشن مقرر کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے