اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی 58 طالبات کو معطل کر دیا گیا

کرناٹک(آن لائن)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع شیوا موگا میں جمعہ کے روز درجنوں طالبات نے ایک اسکول کے باہر احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والی طالبات کو با حجاب ہو کر اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ۔طالبات نے اس حوالے سے اسکول کے گیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی ۔اسکول انتظامیہ نے واقعے کے ردعمل میں احتجاج کرنے والی 58 طالبات کو معطل کر دیا۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک طالبات کے معطلی کے احکامات واپس نہیں لیے جاتے کس بھی طالبہ کو اسکول کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔اس سے قبل کرناٹک میں ہی احتجاج کرنے والی 10 طالبات کے خلاف مقدمات بھی درج کئیے گئے تھے ۔