اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین وزیر اعظم ہے،شہباز شریف

لاہور(آن لائن) شہباز شریف کہتے ہیں پٹرول مہنگا کرنے کے بعد اب بجلی 6 روپے مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔عوام کو مہنگا ترین وزیر اعظم قبول نہیں لہذا عمران نیازی گھر جائیں ۔آپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا گیا کہ عمران خان عوام کی بددعائیں نہ لیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ ظالمانہ فیصلہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کر لیتی ہے ۔حکومت اتحادیوں کو تو وزارتیں دے سکتی ہے لیکن عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ۔