اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شمالی وزیر ستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(آن لائن) سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی ،ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ،شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والا دہشت گرد ،دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔