اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپوزیشن صرف دل بہلانے کے لیے عدم اعتماد کا کھیل، کھیل رہی ہے،شیخ رشید

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی باتوں میں آپوزیشن کی طرح کوئی دم نہیں ۔جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بھی جانتی ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم پوری نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شیخ رشید کو گورنمنٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کے لیے 10 کروڑ روپے فنڈ کا اجرائی سرٹیفیکیٹ بھی دیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششوں کو سراہا اور فنڈ کے حوالے سے شکریہ ادا بھی کیا ۔