اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(آن لائن) ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،وزیر اعظم عمران خان نے ازبک صدرکا استقبال کیا۔ازبک صدر نور خان بیس پر وفد کے ہمرا پہنچے جہاں مہمان صدر کے لیے سرخ کارپٹ بچھایا گیا۔ اس موقع پر ازبک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ۔بچوں نے وزیر اعظم کے ہمرا مہمان صدر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔2 روزہ سرکاری دورہ کے دوران ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستانی ہم منسب سے ملاقات بھی کریں گے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔