اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرینہ کپور نے عالیہ بھٹ کونیشنل ایوارڈ کا مستحق قرار دے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ’’اڑتاپنجاب‘‘ میں بہترین اداکاری پرخوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کونیشنل فلم ایوارڈ کا مستحق قرار دے دیا۔بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے درمیان پیشہ وارانہ حسد کوئی نئی بات نہیں ہے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے کا جنون سب پر ہی طاری ہوتا ہے لیکن فلم نگری کی بیبواپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بڑی معترف نکلی ہیں اور انہیں بھارتی فلم نگری کے سب سے بڑے ایوارڈ کا حقدار قرار دے دیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورنے اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ’’اڑتاپنجاب‘‘میں بہترین اداکاری پر’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ نے فلم میں بہترین اور دل کو چھو جانے والی اداکاری کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جب کہ عالیہ بھٹ کو نیشنل ایوارڈ دینے کے شاہد کپور کے بیان کی حمایت کرتی ہوں۔واضح رہے کہ فلم ’’اڑتاپنجاب‘‘ میں اداکار شاہد کپور، کرینہ کپوراور اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔