اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فراڈ کیس،38کروڑ روپےلوٹنے والےسابق فوجی افسرکو34سال قیدکی سزا

راولپنڈی (آن لائن) نیب عدالت نے سونے میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر شہریوں سے 38 کروڑ روپے لوٹنے والے ملزم کو 34 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد سعید اللہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاک فوج کے سابق میجر عاطف قیوم کو سونے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے38 کروڑ روپے لوٹنے کے جرم میں 34 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔عدالت کی جانب سے مجرم پر 75 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدالت نے مجر م کے اثاثے ضبط جبکہ بنک آکاؤنٹس منجمند کرنے کا بھی فیصلہ سنایا ہے۔پولیس نے مجرم کو عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزم کو فراڈ کیس میں ہی نوکری سے برخواست کیا گیا تھا۔