اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی ،فیصل جاوید خان

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدرارت میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے حوالے سے 28 مارچ کی منظوری دے دی ۔تحریک انصاف کی راہنما سینٹر فیصل جاوید نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ 21 مارچ کو اپوزیشن کی جانب سے ریکوزٹ اجلاس بلایا جائے گا۔27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کیا جائے گا جبکہ 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی ۔ اس سے قبل فیصل جاوید خان نے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کےبعد ہوگی۔اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی ۔وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا