اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب کلچرل ڈے کی اہمیت

پنجاب کی ثقافت اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ پنجاب کی تاریخ،پنجاب کی تاریخ کی بات کی جائے تو پنجاب کا زکر صدیوں پرانی ہندو مزہبی کتاب مہا بھارت میں (پنج ند) کے نام سے ملتا ہے۔ پنجاب جو کہ بنیادی طور پر پانچ دریاؤں کی سرزمین کہلاتا ہے،اس کی اہمیت برصغیر پاک و ہند میں ریڑھ کی ہڈی کی سی ہے کیونکہ پنجاب کا زرخیز خطہ جہاں کبھی بھوک نے ڈیرے نہیں ڈالے۔یہ خطہ نا صرف یہاں کے رہنے والے باسیوں کی غذائی ضروریات صدیوں سے پوری کرتا آ رہا ہے بلکہ برصغیر کے طول عرض پر بسے لوگ پنجاب کا ہی اناج کھاتے ہیں۔ پنجاب کے کلچر کی بات کی جائے تو بہار یا چیت کا موسم (سردیوں کے موسم کے بعد گرمیوں کی آمد کا وقت ہوتا ہے) بہت اہمیت رکھتا ہے۔پھولوں کے چہروں پر رونک آتی ہے۔شجر تازہ اور سر سبز نظر آتے ہیں اور گندم کی فصل سبز سے سنہری رنگ میں ڈھلنے لگتی ہے تو کسان کی محنت رنگ لانے کو ہوتی ہے۔اسی مناسبت سے پنجاب حکومت اور پنجابی کلچر کی نمائندہ تنظیموں نے اس بار کلچرل ڈے جوش و خروش اور حکومتی سطع پر منانے کے اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے سرکاری سطع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔پولیس، تعلیم اور دیگر انتظامی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔خاص طور اس حوالے سے اہم امر یہ تھا کہ نئی آنے والی نسل میں پنجاب کے کلچر کی اہمیت اجاگر کی جائے تاکہ دم توڑتی پنجابی زبان اوراردوکے بے شمارالفاظ سے پنجابی زبان کو خالص کیا جائے۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ آج پنجاب میں پنجابی کو تیسرے درجے کی زبان سمجھا جاتا ہے پنجابی بولنے والے کو پینڈو کہا جاتا ہے جبکہ دھوتی پہنے والے کو جٹ یا دیہاتی سمجھا جاتا ہے۔پنجاب کی شان روایتی پگ تو صرف اب شادی کی تقریبات میں دولہے کے سر ہی نظر آتی ہے۔اس امر کی بے حد ضرورت ہے کہ خاص طور پرنئی آنے والی نسل میں پنجابی زبان کے فروغ اور پنجاب کے روایتی لباس اور تہواروں سے روشناس کرایا جائے تاکہ مغرب کے رنگوں میں لپٹی نئی نسل اپنے کلچر اور زبان پر فخر کرے۔