اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آسٹریلین کرکٹرگلین میکس ویل نے بھارتی خاتون سے شادی کر لی

میلبورن (آن لائن)آسٹریلیا کے معروف آلراؤنڈر گلین میکس ویل نے بھارتی نژاد آسٹریلین خاتون ونی رمن سے شادی کر لی۔ آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے 18 مارچ کو ایک نجی تقریب میں ہندوستانی نژاد گرل فرینڈ وینی رمن سے شادی کی۔ میکس ویل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ساتھ خصوصی تحریر میں کہا کہ مسٹر اینڈ مسز میکسویل

آسٹریلوی اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک اورتصویر بھی پوسٹ کی، جس میں لکھا، محبت تکمیل کی تلاش کا نام ہے اور آپ کے ساتھ مجھے مکمل محسوس ہوتا ہے۔

میکس ویل اور وینی 2 سال سے زیادہ عرصے سے رشتہ میں تھے۔ جوڑے نے فروری 2020 میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ مداح اس خبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سامنے آتے ہی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔ رمن آسٹریلن شہرمیلبورن میں مقیم ایک فارماسسٹ ہیں جو کہ تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔

شادی کی تقریب سخت سیکیورٹی کے ساتھ ان کے قریبی دوستوں پر مشتمل 350 افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ یاد رہے کہ میکس ویل نے اپنی شادی کی وجہ سے پاکستان کےدورے سے معزرت کی تھی ۔