اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایران سعودی عرب حملوں میں ملوث حوثی باغیوں کو سہولت کاری فراہم کر رہاہے،امریکا

جدہ (آن لائن) عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے جمعے کے روز جدہ میں سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکا نے ایران کو حملے میں ملوث قرار دیا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ جدہ میں سعودی آرامکو کی تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات اور شہری تنصیبات پر حملے دہشت گردی کی کارروائیاں ہیں جن کا مقصد یمنی عوام کے مصائب کو طول دینا ہے۔انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ وہ ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے گروپ کی کارروائیوں میں سہولت کاری کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے واضح طور پر یمن میں ہتھیاروں کی درآمد پر پابندی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور فارمیولا ون کار ریسنگ ٹریک کو مزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث رات بھر شہر میں دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے ۔