اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,111FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عمران خان کی سیاست گالی اور جادو پر مبنی ہے،بلاول بھٹو

پاراچنار(آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست تو اخلاقیات پر مبنی تھی جبکہ عمران خان کی ریاست گالی اور جادو پر مبنی ہے۔پارا چنار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس منہ سے ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں اسی منہ سے گالیاں دیتے ہیں ۔ریاست مدینہ تو لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے بنی تھی لیکن یہاں صرف امیروں کے لیے پھل ہے،غریب کو اس کی محنت کا صلہ نہیں ملتا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم زوالفقار علی بھٹو کے مشن پر قائم ہیں ،بی بی شہید کے مشن کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ہم ملک بھر کے شہدا کے وارث ہیں ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ ان کی پارٹی نہ کبھی ڈکٹیٹر کے سامنے جھکی اور نہ دہشت گردوں کے سامنے اور نہ ہی سلیکٹڈ کے سامنے جھکے گی ۔بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ جنگ ہار رہے ہیں تو گالی دینے پر اتر آئیں ہیں ۔میں نے کبھی پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر گالی نہیں دی ۔حکومتی پالیسیز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چیرٹی اور بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگا دیا۔ہمارا فرض ہے کہ ہم سب مل کر اس ظلم کو روکیں ۔ہماری تعداد کم ہے لیکن پھر بھی ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کیا ۔ہم نے استعفیٰ دینے کے عمل کی مخالفت کی پی ڈی ایم بنائی اور پھر آپ نے دیکھا کہ ہم نے حکومت کو کوئی بھی بائے الیکشن جیتنے نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے اب تھوڑی اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھائیں میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں اور نہ ہی جلسہ جلسہ کھیلیں ۔