اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ میں "Say No To Kite Flying” کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے نجی کالج میں پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہی کے سلسلہ میں سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل اور پولیس ورکنگ کے متعلق کالج کے طلباء و طالبات کو لیکچر دیا۔

آر پی او نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، طلبہ منشیات سمیت غیرقانونی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ملک و قوم اور والدین کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی توجہ تعلیم و تربیت پر مرکوز کریں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ دور حاضر میں ڈیجیٹل میڈیا کے منفی پہلوؤں اور سرگرمیوں سے گریز کریں اور گوجرانوالہ ریجن پولیس طلبہ اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، کسی بھی مشکوک اور غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق مقامی پولیس کو 15 پر کال کرکے بروقت آگاہ کریں اور پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے جس سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لہذا طلباء و طالبات کو پتنگ بازی و دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لئے نہ صرف پولیس کا ساتھ دینا ہو گا بلکہ اپنے آس پاس رہنے والے لوگوں کو بھی اس سلسلہ کے بارے میں آگاہی دینی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان معاشرے کا اہم جز ہیں لہذا انہیں خونی کھیل پتنگ بازی کی بجائے، دیگر صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔

latest urdu news

مزید برآں آر پی او نے کہا کہ وہ پنجاب کالج کے طلباء و طالبات کے ساتھ ایک دن گزاریں گے اور انہیں گوجرانوالہ پولیس لائن، خدمت مراکز، سیف سٹی گوجرانوالہ کے ساتھ ساتھ لاہور میں جدید طرز پر قائم کیے جانے والے تھانہ جات اور خدمت مراکز کا بھی وزٹ اور ورکنگ کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

بعد ازاں کالج کے طلبہ وطالبات نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے بارے میں تقاریر اور ایکٹنگ کے ذریعے آگاہی پیغام دیا۔

سمینار میں ایس پی سول لائن بلال محمود سلہریا، اے ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن راحیلہ اقبال، ڈائریکٹر کالج شہزاد رفیق اور ریجنل پولیس ترجمان محمد عمران بھی شریک تھے۔